ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس کا مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن’ کمشنر راجہ جہانگیر انو اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ گھنٹہ گھر اس سے ملحقہ آٹھ بازاروں سمیت شہر کی دیگر مارکیٹوں میں کریک ڈائون کرتے ہوئے دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کی درجنوں دکانوں کو سیل کر کے سامان ضبط کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ چوک گھنٹہ گھر’ کچہری بازار’ ریلبازار سمیت دیگر بازاروں میں وزٹ کے دوران دکانوں کے باہر رکھا جانے والا سامان قبضہ میں لیکر متعدد دکانوں کو سیل کر دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سمن آباد’ طارق آباد’ منصورآباد’ 66فٹا بازار’ رضا آباد’ نڑوالا روڈ اور غلام محمد آباد میں بھی کریک ڈائون کرتے ہوئے دکانوں کے باہر رکھا جانے والا سامان قبضہ میں لیکر دکانوں کو سیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تاجر کو دوبارہ تجاوزات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تاجروں کو چاہیے کہ وہ دکان کے باہر فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کیلئے خالی رکھیں اگر کسی بھی جگہ پر دوبارہ تجاوزات کرنے کی اطلاع ملی تو دکانوں کو سیل کر کے سامان ضبط کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں