ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس کی وارننگ کام کرگئی،سوتر منڈی میں از خود تجاوزات ہٹانے کا کام شروع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس کی وارننگ پر سوترمنڈی کے تاجروں نے ازخود تجاوزات ختم کرنا شروع کر دیں۔ منٹگمری بازار کے باہر پٹھے وغیرہ اٹھوا دیئے اور پختہ تجاوزات تھڑے وغیرہ بھی ختم کرنے شروع کر دیئے۔ یاد رہے کہ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عثمان افضل سے ملاقات کر کے سوترمنڈی میں قائم پختہ وعارضی تجاوزات کو تین روز میں ختم کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ تین روز کے اندر سوترمنڈی سے تجاوزات ختم کر دیں ورنہ سوترمنڈی میں تجاوزات کے خلاف بھرپو رایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں