ڈپٹی چیف آفیسرMCFکی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے کارروائیاں تیز،شہریوں کا خراج تحسین

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زشریف کے ویژن’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس تجاوزات کے خاتمہ اور فیصل آباد کے حسن کو بحال کرنے کیلئے شبانہ روز کوشاں ہیں، شہر بھر میں بلاامتیاز پختہ وعارضی تجاوزات کو ختم کروانے پر شہریوں کا خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس نئے جوش ولولہ کے ساتھ شہر بھر میں زیروٹالرینس پالیسی اپناتے ہوئے منروا سنیما چوک’ راجباہ روڈ’ ستیانہ روڈ’ جھال چوک’ نورپور’ ملت روڈ’ سمندری روڈ’ ڈوگر بستی’ مدینہ ٹائون سمیت شہر بھر میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے مارکیٹوں کے باہر پختہ تھڑوں اور گلی محلوں میں تھڑے’ گیراج’ باتھ رومز اور دیگر پختہ تجاوزات کو بھاری مشینری کیساتھ مسمار کر دیا اور اس کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر شہر کے آٹھ بازاروں میں بھی تجاوزات کے خلاف بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں اور آٹھ بازاروں میں دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کو جرمانے اور دکانیں سیل کی جا رہی ہیں اور 8بازاروں کے حسن کو بحال کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور کچہری بازار سمیت دیگر بازاروں کو نئی جدت اور موجودہ تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے نقشے تیار کئے جا رہے ہیں تاکہ شہر کے 8بازاروں میں خریداری کیلئے آنیوالوں کو خوشگوار ماحول میسر آئے۔ شہری حلقوں کی طرف سے بلاامتیاز اور میرٹ پر تجاوزات کے خاتمہ کرنے والی پرعزم آفیسر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر کے حسن کو نکھارنے کے لیے تجاوزات کو ختم کروا رہی ہیں۔ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے زیروٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ ازخود تجاوزات کو ختم کر دیں اور شہریوں اور خریداری کیلئے بازاروں’ مارکیٹوں میں آنے والوں کو چلنے پھرنے میں آسانی پیدا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں