ڈپٹی چیف MCFعظمت فردوس ان ایکشن،دوبارہ تجاوزات کرنیوالوں کا سامان ضبط

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن’ کمشنر مریم خان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے اینٹی انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ شہر کے آٹھ بازاروں’ نورپور ملت روڈ’ عبدالرشید غازی چوک’ تیمور اڈا راجباہ روڈ’ ارشد مارکیٹ’ پرندوں والی مارکیٹ سمیت دیگر علاقوں میں دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کا سامان ضبط کر لیا، متعدد دکانوں کو سیل اور بھاری جرمانے عائد کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے کچہری بازار سمیت دیگر بازاروں میں دوبارہ تجاوزات کرنے اور دکانوں کے باہر کائونٹر وسامان رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا، دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کو جرمانے عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں’ فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کے لیے خالی کر دیں، اگر کسی نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔عبدالرشید غازی چوک تیمور اڈا کے باہر سرکاری جگہ پر کھوکھے’ ٹھیلہ لگانے والوں کو ہٹا دیا اور بالخصوص تاجروں کو تنبیہہ کی کہ وہ اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عارضی تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈائون جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں