ڈپٹی ڈائریکٹر (ر)اینٹامالوجسٹ چوہدری رزاق انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف کاروباری شخصیت طاہر رزاق گجر کے والد محترم ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹامالوجسٹ چوہدری محمد رزاق رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم نہایت ملنسار’ شفیق اور ہمدرد انسان تھے۔ مرحوم کی نمازجنازہ آج 4 بجے بعدازنماز عصر جامع مسجد الھدی رچنا ٹائون نمبر1 ستیانہ روڈ میں ادا کی جائے گی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں