63

ڈپٹی کمشنرسرگودھا کی زیرصدارت جائزہ اجلاس

سرگودہا (بیوروچیف )ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کی زیر صدارت خود ساختہ موٹر سائیکل سواری و لوڈ ررکشہ تیار کرنے والی ورکشاپس کے خلاف کارروائی کاجائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد طاہر ملک ، ڈی ایس پی ٹریفک ارشد گوندل ،ڈی او انڈسٹریز کامران علی سمیت محکمہ ایکسائز، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پہلے مرحلہ میں موٹر سائیکل میں خود ساختہ تبدیلی کر کے اسے سواری یا لوڈر رکشہ میں تبدیل کرنے والی ورکشاپس کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور حادثات کو روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل دو افراد کی سواری ہے مگر اس میں غیر قانونی خود ساختہ تبدیلی اور تمام تر حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کرتے ہوئے اسے لوڈر اور سواری رکشہ میں منتقل کیا جاتا ہے جو حادثات کا باعث بنتا ہے او رریسکیو1122کے ڈیٹا کے مطابق شاہرات پر زیادہ حادثات کی وجہ یہی رکشے ہیں۔انہوں نے تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ ایکسائز، ٹریفک پولیس اور بلدیہ افسران پر مشتمل کمیٹی اپنی تحصیلوں میں ایسی تمام ورکشاپس کے خلاف کارروائی کرے گی اور پہلے جرمانے، وارننگ دی جائے گی اور عملدرآمد نہ کرنے پر ایسی ورکشاپس سیل اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں