23

ڈپٹی کمشنرٹوبہ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے کہاہے کہ انسداد ڈینگی سرگرمیو ں کے دوران لا پرواہی اور غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تمام محکموں کے افسران اور دیگر ملازمین ڈینگی سے بچاو کے حوالے سے کی جا نے والی سرگرمیوں کو ایس او پیز کے مطابق جاری رکھیں۔ قبرستانوں ، پارکوں ،عوامی مقامات ، زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر جگہوں کی چیکنگ کو ہر لحا ظ سے سخت کیا جائے اور اگر کسی پرائیویٹ جگہ ،دوکان یا فیکٹر ی سے ڈینگی لارواکی موجو دگی پائی جائے تو انکے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاشف ندیم اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں