43

ڈپٹی کمشنرچنیوٹ نے غلہ منڈی میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا

چنیوٹ(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے غلہ منڈی چنیوٹ میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا، اس موقع سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی راؤ صوبہ خان سمیت غلہ منڈی کے صدر، جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیداران و آڑھتی حضرات کثیر تعداد میں موجود تھے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے ضلع میں یہ 34ویں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع کی ایم سیز اور ضلع کونسل کے عملہ کو تمام فلٹریشن پلانٹس کی باقاعدہ مرمت، دیکھ بھال اور مقررہ تاریخ پر اسکے فلٹر کو تبدیل کرنے بارے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں،افسران و عملہ باقاعدگی کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر فلٹریشن پلانٹس کو چیک کر رہے ہیں، آخر میں انکا کہنا تھا کہ کہ مخیر حضرات کے تعاون سے ضلع کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف اور صحت مند پانی کی فراہمی کیلئے مزید فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں