40

ڈپٹی کمشنر آفس کے مسیحی ملازمین میں کرسمس تحائف تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آفس کے مسیحی ملازمین میں کرسمس تحائف تقسیم کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے مسیحی ملازمین میں تحائف تقسیم کئے اور کہا کہ مسیحی برادری ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے جن کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تمام اداروں کو مسیحی ملازمین کی بروقت تنخواہ ادا کرنے کی ہدایات کی ہیں جبکہ مسیحی ملازمین کو تحائف بھی دیں۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے کرسمس کے انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے مینارٹی آفیئرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کرسچین ملازمین کو20دسمبر تک تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ 21سے 24دسمبر تک جاری رہنے والے کرسمس سستے بازاروں میں اشیا کی دستیابی اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی فیملیز کے لئے سندبادفن لینڈاور فن دنیا میں جھولوں پر رعایت دیں گے۔انہوں نے سڑکوں کا پیچ ورک،سٹریٹ لائٹ،پانی کا چھڑکا اور سیوریج سسٹم کو کلیئر کرانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں