29

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا دورہ سبزی منڈی

ساہیوال(بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر اکرام الحق کا علی الصبح فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ، پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ، دیگر اشیاء صرف کے ساتھ ساتھ پھلوں اور سبزیوں کی طلب و رسد پر نظر رکھی جائے تاکہ قیمتوں میں استحکام لایا جائے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جاسکے، ڈپٹی کمشنر اکرام الحق۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے صبح سویرے ساہیوال کی فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا اور وہاں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی اپنی نگرانی میں کروائی۔ ڈی او انڈسٹریز عاطف رضا میر، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی زبیر حسین اور مارکیٹ کمیٹی کا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں