2

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر عدم اعتماد

ساہیوال(بیورو چیف )ڈپٹی کمشنر صائمہ علی کا ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر اظہار ناراضگی، تمام مجسٹریٹس اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ورنہ سخت ایکشن لیا جائے گا۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں نکلیں اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کریں تاکہ عام آدمی کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے ناقص کارکردگی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے واضع ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت چارج کرنے والے دوکانداروں پر ایف آئی آرز درج کروائی جائیں اور انہیں گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی دوکاندار کو غریب عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دریں اثناء ڈی سی آفس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام سرور نے اجلاس میں غیرحاضر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ان سے تحریری وضاحت طلب کر لی۔ انہوں نے کہا کہ کام نہ کرنے والے پرائس مجسٹریٹس کی ضلع میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس پر زور دیا کہ وہ روزانہ فیلڈ میں نکلیں اور ریٹ لسٹ لازمی آویزاں کروائیں تاکہ خریداروں کو ناجائز منافع خوری سے بچایا جا سکے۔ اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ یکم اکتوبر سے18اکتوبر تک ضلع بھر میں 11607 انسپکشنز کی گئیں جن میں سے6208 تحصیل ساہیوال جبکہ 5399تحصیل چیچہ وطنی میں کی گئیں جس دوران ساہیوال میں 17لاکھ91ہزار جبکہ چیچہ وطنی میں 10لاکھ38ہزار5سو روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح تحصیل ساہیوال میں پانچ جبکہ چیچہ وطنی میں ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی اور 40دوکانداروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں