ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا ایجوکیشن کے دفتر کا دورہ

سرگودھا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے گورنمنٹ گرلز پائلٹ ہائی سکول اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کے دفتر کا دورہ کیا۔ سکولوں میں تعطیلات کے باوجود انہوں نے ادارے کا تفصیلی جائزہ لیا اور دستیاب سہولیات، انتظامی امور اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول میں عدم دستیاب سہولیا ت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے سائنس اور کمپیوٹر لیب کا جائزہ لیا اور انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سکول کے مالی امور پر بھی بریفنگ لی اور شفافیت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ سکول کے گراؤنڈز کو بہتر بنانے اور طلبہ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔ سی ای او ایجوکیشن سردار اختر عباس بلوچ نے سکول سے ملحقہ اراضی کو ذرائع آمدن کے طور پر استعمال میں لانے کی تجویز پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں