ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

سرگودہا(بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں طبی سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیااورمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات و ادویات کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے حوالے سے لواحقین سے استفسار کیا اور اسٹاک کا بھی معائینہ کیا۔ بعض لواحقین نے باہر سے ادویات خرید کر لانے بارے آگاہ کیا جس کا ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو ہپستال میں تمام ادویات کا وافر اسٹاک رکھنے اور بہت ضروری ادویات کی ایل پی کرنے کی ہدایت کی۔ کیپٹن (ر) محمد وسیم نے ہسپتال کی صفائی صورتحال کو بھی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ہمہ وقت متحرک ہے۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے ہسپتال کے انتظامی وطبی امور سے آگاہ کیاگیا۔ ڈی سی نے رحمت للعالمین بلاک کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی ایف اینڈ پی ڈاکٹر محمد ارشد وٹو بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں