32

ڈپٹی کمشنر فری آٹے کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے متحرک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر سپیشل رمضان پیکج کے تحت فری آٹا کی تقسیم کے انتظامات چیک کرنے کیلئے صبح 8 بجے ہی کلیم شہید پارک ڈسٹری بیوشن سنٹر پہنچ گئے’ ڈپٹی کمشنر نے فری آٹا تقسیم سے قبل اہل افراد کیلئے ضروری انتظامات اورسکیورٹی امور دیکھے اورڈیوٹی افسران کی موجودگی کا جائزہ لیا’ انہوں نے ہدایت کی کہ اہل افراد کو منظم انداز میں تیزرفتاری سے آٹا کی فراہمی یقینی بنائی جائے ‘ رش کی صورت میں بہترین حکمت عملی وضع کی جائے’ ڈپٹی کمشنر نے چپ کارڈ کے بغیر آئی ڈی کارڈ والے اہل افراد کیلئے قائم الگ کائونٹر پر ڈیوٹی چیک کی ‘ انہوں نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اہل ہر فرد کو فری آٹا فراہم کیا جائیگا۔ڈیوٹی افسران نظم وضبط قائم رکھیں’ مردوخواتین کیساتھ حسن سلوک سے پیش آیا جائے ‘ رمضان سپیشل پیکج کے ثمرات مستحقین تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں