61

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے 15 روزہ صفائی مہم کا افتتاح کردیا

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ نے پاکستان کے دوسرے بڑے صنعتی شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لئے 15روزہ صفائی مہم کا افتتاح کردیا۔ ستیانہ روڈ سلیمی چوک میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قائمقام سی او ملک کاشف رضا اعوان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل آباد اور FWMCکے سینئر جنرل منیجر آپریشن چوہدری محمد اعجاز بندیشہ نے 15روزہ صفائی مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں میں صفائی کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کئے۔ صفائی مہم 28ستمبر تک جاری رہے گی جس کے دوران روزانہ کی بنیاد پر شہر کی تمام یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کا کام کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں