ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کا ایف ڈی اے کمپلیکس کا دورہ ‘ڈی جی محمد آصف چوہدری سے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) ندیم ناصر نے ایف ڈی اے کمپلیکس کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری سے ملاقات کے دوران ان کے بڑے بھائی محمد شعیب چوہدری کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقع پر ایم پی اے جعفر علی ہوچہ، سابق ایم این اے گوہر علی بلوچ و دیگر عمائدین شہر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) ندیم ناصر اور دیگر افراد نے ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی، مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے ڈپٹی کمشنر، پارلیمنٹرین اور دیگر عمائدین شہر کا شکریہ ادا کیا اور اجر عظیم کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں