ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کا زیر تعمیر کارپیٹڈ سڑک کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے سرگودھا روڈ تا چنیوٹ روڈ زیرتعمیر کارپیٹڈ سڑک کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے موقع پر سڑک کے تکنیکی و فنی پہلوئوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی مٹیریل، کوالٹی، پیمائش اور مٹی کی معیار کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے موقع پر سڑک کو کھدوا کر اس کی گہرائی اور قابلِ عمل ہونے کے پہلوئوں کا بھی عملی جائزہ لیا۔اس موقع پر افسران نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی رفتار اور تعمیراتی معیار کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سڑک کی ہمواری اور اعلی تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو معیاری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو جدید اور معیاری انفراسٹرکچر کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اس پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں