38

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عدنان ارشاد کا کمالیہ میں فری آٹا پوائنٹس کا معائنہ

کمالیہ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عدنان ارشاد نے گزشتہ روز کمالیہ میں فری آٹا سیل پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے آٹا کے حصول کے لئے آئی ہوئی عوام سے آٹے کی دستیابی کے متعلق درپیش مسائل اور فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بھی تفصیلی طور پر بھی پوچھا اور مقامی انتظامیہ کو عوام کو درپیش مسائل کوفوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ انہوں نے عوام میں آٹے کی فراہمی کے عمل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ ڈاکٹر انعم فاطمہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں