ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نے عوامی مسائل سنے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کے مسائل سننے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اپنے دفتر سے میں سائلین کے مسائل خندہ پیشانی سے سنے۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کوسائلین کے مسائل فوری حل کرنے کے تحریری احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو حکم دیا کہ وہ شہریوں کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لیں۔ انہوں نے کہاکہ درخواست گزار کو جلد از جلد ریلیف فراہم کرنا ا?ن کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے درخواست گزاروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے محکمانہ کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں