ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نے عوامی مسائل سنے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی سی آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دروازے شہریوں کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل کیلئے پیش رفت کی جاتی ہے،معمول کی طرح آج بھیے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے سائلین کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔روزانہ شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ محکموں کے افسروں سے تعمیلی رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ برداشت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں