ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے فروٹ و سبزی منڈی اور اسلامیہ سیکنڈری ہائی سکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔فروٹ و سبزی منڈی کے دورے کے دوران مارکیٹنگ کمیٹی کی جانب سے منڈی کے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے، تجاوزات کے خاتمے، ریڑھیوں کو منظم کرنے اور پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے منڈی میں زیر تعمیر دفاتر جلد مکمل کرنے، ٹف ٹائلز لگانے اور شیڈ کی تعمیر کے ذریعے سہولیات میں بہتری لانے پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں