ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوںنے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں طبی سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیااورمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات و ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے حوالے سے لواحقین سے استفسار کیا۔اس موقع پر انہوںنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ہمہ وقت متحرک ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے انتظامی وطبی امور سے آگاہ کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں