ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی دفتر میں شہریوں سے ملاقاتیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے عوامی ریلیف ویژن اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنیں۔ڈپٹی کمشنر نے دفتر آنے والے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے مختلف محکموں کے افسران کو احکامات بھی جاری کیے۔ڈپٹی کمشنرمحمد نعیم سندھو کاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور انہیں ریلیف کی فراہمی کے سلسلہ میں ضلع بھر کے سرکاری دفاتر کے اوپن ڈور پالیسی کا سلسلہ جاری ہے۔سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عوام کے لئے میرے آفس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں