ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبا مسیح نے کی، اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران اور کمیٹی ممبران نے شرکت کی جہاں مختلف کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پیش کیے گئے مجموعی طور پر 25کیسز میں سے 7کیخلاف قانونی کارروائی (پراسیکیوشن) کی منظوری دی گئی، 10کو وارننگ جاری کی گئی، ایک کیس کو دوبارہ معائنہ (ری وزٹ)کے لیے بھجوایا گیا جبکہ 7کیسز کو آئندہ سماعت تک موخر کر دیا گیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ طبی شعبے میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں