ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی زیر نگرانی گرینڈ صفائی وبیوٹیفکیشن آپریشن

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے میونسپل سروسز کی بہتری کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر نگرانی شہر بھر میں گرینڈ صفائی و بیوٹیفیکیشن آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن کا مقصد شہریوں کو صاف، خوبصورت اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی قیادت میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تمام ضلعی مشینری اور ہیومن ریسورس کو مکمل طور پر متحرک کیا گیا۔ گرینڈ آپریشن کے دوران پارکس ، گرین بیلٹس، قبرستانو ں اور دیگر عوامی مقامات کی جامع صفائی کی گئی جبکہ شہر کی اہم سڑکوں اور چوراہوں کی بیوٹیفیکیشن کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے گرینڈ صفائی آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے گنج شکر پارک، ٹیکو پارک، فاریسٹ پارک، سٹی پارک اور جنرل بس اسٹینڈ میں صفائی اور بیوٹیفیکیشن کاموں کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشن، اسلام پورہ، گاوشالہ قبرستان اور ریڑھی بازار کا بھی دورہ کیا جہاں صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔آپریشن کے تحت گوجرہ روڈ، علامہ اقبال روڈ، امام بارگاہ روڈ اور اکال والا روڈ پر پیچ ورک کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں