ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی سربراہی میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں چاروں تحصیلوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ اس ضمن میںچیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرہ توصیف الرحمان کی زیر نگرانی شہر کے مختلف علاقوں میں ہیوی مشینری کیساتھ آپریشن کیا گیا۔ د کانوں کے باہر پختہ تھڑوں کو مسمار کیا گیا جبکہ دکانوں کے باہر سامان کو اٹھا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے تحت شہر میں بیوٹیفکیشن کے حوالے سے کام جاری ہے۔ شہر کے تمام انٹری پوائنٹس پر شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے جائیں ۔ گرین بیلٹ کو نئے سرے سے خوبصورت بنانے کیلئے دلکش اور سایہ دار پودے لگانیکا عمل تیز کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں