چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے حفاظتی بند چنیوٹ کا وزٹ کیا۔ ایکسین ایریگیشن و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے درئے چناب کے حفاظتی بند کو مختلف مقامات سے چیک کیا اور حفاظتی بند کی بہتری کے حوالے سے جاری کاموں و انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایکسین ایریگیشن نے چنیوٹ بند کی مضبوطی اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے حفاظتی بند کی تفصیلات جاننے کے بعد ایکسین ایریگیشن و دیگر افسران کو مناسب ہدایات جاری کیں۔
31