12

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے متحرک

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے متحرک نظر آ رہی ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل، ایکسین ہائی ویز، ایکسین بلڈنگ، کنٹریکٹرز اور دیگر افسران کے ہمراہ چنیوٹ فیصل آباد ون وے روڈ اور نیو ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ لی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر کام سو فیصد حفاظتی انتظامات کے ساتھ کروایا جائے اور ورکرز کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، جس کی مکمل ذمہ داری کنٹریکٹرز پر عائد ہوتی ہے۔ بعد ازاں انہوں نے بیوٹیفکیشن کے جاری کاموں کا جائزہ لینے کے لیے فرنیچر مارکیٹ کا بھی دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں