ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اورمریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور تیمارداروں سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجہ، ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر الطاف و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور ایمرجنسی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں