چنیوٹ(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ایڈمنسٹریٹرز/ اسسٹنٹ کمشنرز، سی اوز میونسپل کمیٹیزو ضلع کونسل کو ہدایت کی کہ وہ سروس ڈ یلیو ر ی کو بہتر بنائیں اور شہریوں کی شکایات پر فوری ر یسپانس کرتے ہوئے انکا ازالہ کریں۔ تمام شہر و ں کے علاقوں کو صاف ستھرا بنانے کے لیے عملہ کو متحرک کریں۔ سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کر و ائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر کھاد ڈیلرز کی انسپکشن کریں اور سیل پرچیز کا ریکارڈ چیک کر یں اور سرکاری ریٹ پر کھاد کی فروخت کو یقینی بنا ئیں۔ اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزوں کیخلا ف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے جشن چنیوٹ بسلسلہ موسم بہار کے حوا لے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ چنیوٹ میں جشن بہاراں بھرپور جذبہ سے منایا جائے گا اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چنیوٹ کی عوام کی تفریح کے لیے مختلف ایونٹس کروائے جائیں ۔
39