ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈجکوٹ کا دورہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈجکوٹ کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں طبی سہولیات،ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کا 5جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری اور کارکردگی کو بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے ملاقات، علاج معالجے سے متعلق دریافت کرتے ہوئے کہا کہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں