ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سرگودھا میں مویشی باڑوں،تجاوزات کیخلاف آپریشن

سرگودہا (بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن، تحصیل انتظامیہ اور پیرا فورس کا شہر میں مویشی باڑوں اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل اور ایم او آر زویا بلوچ کی سربراہی میں کارروائی کے دوران شہر کے مختلف مقامات سے مویشیوں کے باڑے ختم کروا دیے گئے، متعدد مویشی ضبط کیے گئے جبکہ مالکان کو جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے مویشی باڑوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کو صاف اور منظم رکھا جا سکے۔اْدھر تحصیل انتظامیہ اور پیرا فورس کا تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ مشترکہ ٹیم نے دوسرے روز بھی 46 اڈا پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا۔عرصہ دراز سے قائم پختہ اور غیر پختہ تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے جبکہ بھاری مشینری کی مدد سے غیر قانونی تعمیرات مسمار کی جا رہی ہیں۔ ضلع انتظامیہ کا کہنا ہیکہ عوامی راستوں اور سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ازخود غیر قانونی تعمیرات ہٹا لیں تاکہ کسی نقصان سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں