ڈکیتی،راہزنی ،چوری کی وارداتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ،آج پھر مزید105 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے ، درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکل چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے دو لڑکیوں اور دو نوجوانوں کو اغواء کرلیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق سمن آباد کے علاقہ مظفر کالونی کی فرزانہ بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم راشد اسکی ہمشیرہ(ش) ،جھنگ بازار کے انور کی بیٹی(آ) خریداری کیلئے بازار گئی واپس نہ آئی،رضا آباد کے علاقہ سلطان ٹائون کے رہائشی محمد امیر اور رضا آباد گلی نمبر16کے رہائشی محمد شریف کے بیٹے گھر گھر سے سودا سلف لینے کیلئے واپس گھر نہ پہنچے جنہیں نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا جبکہ سرگودھا روڈ کے علاقہ مسلم ٹائون کے رہائشی طارق محمود کے گھر کے تالے توڑ کر 20تولے زیورات،20لاکھ کے پرائز بانڈ،نقدی اور قیمتی سامان چور لے اُڑے،عبدالرشید غازی سابق جی ٹی ایس چوک کے نوید احمد سے جھپٹا مار فون ڈائیو روڈ پر حماد سے جھپٹا مار کر فون،جیل روڈ پر ارسلان سے4ہزار و فون،بائو والا کے عرفان علی سے10ہزار،مختار کالونی بھٹہ سٹاپ کے ثمر عباس کے گھر کا صفایا کردیا ،سدھو پورہ کی شگفتہ کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری،نعمت آباد کے راشد سے70ہزار کی نقدی چھین لی۔کلیم شہید کالونی کے صائم سے35ہزار و فون،219ر۔ب کے قریب اصغر علی سے موٹرسائیکل و فون،ارشد پلی کے قریب عدنان سے نقدی طلائی انگوٹھی،کلیم شہید کالونی کی نائلہ کا گھر لوٹ لیا،7ج۔ب کے شمس الرحمن نے نقدی،لیپ ٹاپ،6ج۔ب کے امتیاز علی سے نقدی و فون،بانو مارکیٹ کے قریب علی رضا سے29ہزار،حیدری محلہ کے قریب منصور سے65ہزار و فون،عزیز فاطمہ روڈ پر اسامہ سے فون،بولیدی جھگی کے قریب احسن سے40ہزار و فون چھین لیا،126ر۔ب کے شکیل کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری،ٹھٹھہ پل کے قریب انیس کے گودام کا صفایا کردیا گیا،سوک سنٹر کے قریب شعیب سے85ہزار و فون،سیف ہوٹل کے قریب حافظ عمران سے50ہزار و زیورات لوٹ لیے،چن ون روڈ پر ماجد سے جھپٹا مار کر فون،ستیانہ روڈ پر وسیم سے نقدی و فون،کینال روڈ پر ملزم سے 15سو روپے و فون،کے اینڈ ایم فیکٹری کے قریب حسنین سے نقدی و فون،مدینہ ہسپتال کے قیرب صابر علی سے موٹرسائیکل،183ر۔ب کے عثمان سے موٹرسائیکل ،نقدی و فون چھین لیا۔188ر۔ب کے خالد سے26ہزار و فون،154ر۔ب کے عمر حیات سے30ہزار،187ر۔ب کے عاشق کی حویلی سے بکرے،غوث نگر کے انور کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات نقدی لوٹ کرلے گئے،وارث پورہ گول میں لقمان سے6ہزار،جوالہ نگر کے عمیر علی سے20ہزار ،243ر۔ب کے سجاد حسین سے29ہزار و فون،248ر۔ب کے وقاص سے84ہزار و فون،86گ۔ب کے ارشد علی سے10ہزار و فون،246ر۔ب کے نعیم کے گھر سے بکرے،گلبرگ ویلی کے قریب ریاض سے موٹرسائیکل،75ر۔ب کے کاشف سے 23ہزار و فون،275ج۔ب کے عمران سے7سو روپے وفون،84ج۔ب کے اسلم سے موٹرسائیکل چھین لیا،76ج۔ب کے بہادر نواز سے موٹرسائیکل،73ج۔ب کے عاطف کے ڈیرے سے لاکھوں کے چھین لیے،رشید پارک کے قریب ریاض سے60ہزار و فون چھین لیا۔237گ۔ب کے افتخار سے 50ہزار و فون،بچیانہ روڈ پر عرفان مسیح سے12ہزار و فون،آفتاب ٹائون میں اللہ دتہ کا گھر لوٹ لیا۔752گ۔ب کے عبدالغفور کے ڈیرے سے لاکھوں کے مویشی چوری،63گ۔ب کے عمر قیوم سے10ہزار و فون،101گ۔ب کے سلمان سے53ہزار و فون،54گ۔ب کے زاہد اقبال سے50ہزار،130گ،ب کے رائو کاشف سے موٹرسائیکل،39گ۔ب کے تصدق حسین سے موٹرسائیکل،434گ۔ب کے سردار خان کی حویلی سے مویشی،651گ۔ب کے ارباز خان سے ساڑھے تین لاکھ،626گ۔ب کے عمران افضل سے نقدی و فون،561گ۔ب کے سیف اللہ کے ڈیرے سے سامان چوری،266ر۔ب کے حسین سے نقدی و فون،216ر۔ب کے امین کے گھر کا صفایا کردیا،97ر۔ب کے علی اکبر سے جھپٹامار کر فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔علاوہ ازیں باغ جناح سے وقار حمید،افشاں کالونی کے جمیل،لاری اڈا سے عبدالرحمن،الائیڈہسپتال سے اسد رضا،سول ہسپتال سے نعیم،باغ جناح سے اسد علی،منشی محلہ سے مرتضیٰ خان،بیرون چنیوٹ بازار سے عدیل،ریگل چوک سے عدیل اشرف،لیاقت آباد سے قدیر،سلطانی چوک کے شکیل،احسان ٹائون کے زاہد،اعظم آباد کے عامر علی،نواز پارک سے تسکین ریاض،ہجویری ٹائون کے توصیف،بسم اللہ چوک سے ظہیر عباس،احسان یوسف روڈ سے ندیم،چک جھمرہ سٹی سے طاہر،جھال چوک سے عثمان،کہکشاں کالونی کے کاشف،جھنگ روڈ سے عمیر،محمود ٹائون کے بلال،243ر۔ب کے عابد،253ر۔ب کے امین شاہ،239ر۔ب کے ظہور،245ر۔ب کے افضل79ج۔ب کے عمر عالم،ڈاکخانہ بازار سے سخاوت علی،266ر۔ب کے اشرف اور دیگر کی موٹروسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے،پولیس ناکہ بندیوں کے باوجو د سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں