ڈکیتی،چوری ،راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ،شہریوں میں خوف و ہراس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر مزید 82 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فون چھین کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 6خواتین اور ایک ادھیڑ عمر شخص کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رضاآباد کے علاقہ علیم پارک کے رہائشی وسیم کی معذور بیٹی (ن) کو نامعلوم’ منصورآباد کے رہائشی امین کی بھتیجی (م) کو نامعلوم’ بٹالہ کالونی کے علاقہ وارث پورہ کے وشال مسیح کی ہمشیرہ (م) کو جاوید وغیرہ’ تھانہ صدر کے علاقہ بھٹو کالونی کے ناصر علی کی بیٹی (ب) کو ملزمان عثمان وغیرہ’ ٹی اینڈ ٹی کالونی کے شبیر احمد نے بتایا کہ اس کا 70سالہ والد مجید الرسول گھر سے نکلا واپس نہ آیا’ جڑانوالہ کے علاقہ 534 گ ب کی شمیم بی بی کی بیٹی (ز) کو ملزمان عباس وغیرہ اور 71گ ب کے رہائشی یونس کی بیٹی (ن) کی سانول وغیرہ نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ریلوے روڈ پر انور علی سے 2لاکھ’ امریکن ہسپتال کے قریب عمر علی سے 90ہزار’ لیپ ٹاپ’ انار کلی بازار کے قریب شاہد اقبال سے 20ہزار’ فون’ جھنگ روڈ پر اعظم سے 12ہزار’ شیل پٹرول پمپ کے قریب موحد علی سے 70ہزار’ فون’ رحمان سٹی کے قریب حسیب سے نقدی’ فون’ رحمانیہ ٹائون کے ارمان سے 35ہزار’ فون’ پیپلزکالونی نمبر1 ڈی بلاک میں نوید احمد سے نقدی’ فون’ خواجہ اسلام روڈ کے قریب مدثر علی سے نقدی’ فون’ جھال پل انڈرپاس کے قریب سید محمد احمد سے جھپٹا مار کر فون’ ٹینکی والا روڈ پر بلال سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ فتح آباد شرقی کے ساجد سے 80ہزار’ طلائی انگوٹھی’ کشمیر پل انڈرپاس کے قریب فیصل اعجاز سے نقدی’ فون’ تیزاب مل کے قریب مبشر سے جھپٹا مار کر فون’ مانانوالہ کے آصف کا گھر لوٹ لیا’ 6 ج ب کی سلمیٰ بی بی کے گھر سے بکرے’ باگیوال روڈ پر حمزہ سے نقدی’ فون’ بیس لائن کے ندیم علی کے ڈیرہ سے مویشی’ 190 رب کے عمران سے 43ہزار’ فون’ 102 ج ب کے جاوید اقبال کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین’ 156 رب کے قیصر سے 40ہزار’ فون’ دائود نگر کی سنتوش سے جھپٹا مار کر فون’ احمد ٹائون کے ندیم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چوری’ مومن آباد میں بلال کی جرمن شیفرڈ کتا’ 235 رب کے جاوید سے 35ہزار’ فون’ 57 ج ب کے رانا عمران کے ڈیرہ سے مویشی’ نوابانوالہ کے خلیل سے نقدی’ فون’ سمن آباد انار کلی بازار میں ثوبیہ سے جھپٹا مار کر پرس’ ریلوے پھاٹک جڑانوالہ کے قریب ارشاد علی سے نقدی’ فون’ 105 گ ب کے عنصر سے 6ہزار’ فون’ 643 گ ب کے ادریس سے 33ہزار’ 582 گ ب کے سلیم عابد سے ساڑھے 8لاکھ لوٹ لیے’ 363 گ ب کے عتیق الرحمن کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 73 رب کے انور سے 3ہزار’ فون’ 75 رب کے سلیم سے 15ہزار’ فون’ 266 رب کے ساجد سے 23ہزار’ فون’ 100 رب کے مقصود سے موٹرسائیکل چھین لی’ 428 گ ب کے غلام مصطفی کے گھر کا صفایا کر دیا’ 403 گ ب کے وسیم کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری’ قصبہ تاندلیانوالہ کے عدنان سے موٹرسائیکل’ 608 گ ب کے حافظ شہباز سے نقدی’ فون’ 138 گ ب کے عبدالسلام سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں باغ جناح سے حمزہ سعید’ الائیڈ ہسپتال سے علی حمزہ’ تحصیل والی مسجد سے حمزہ عبداﷲ’ چنیوٹ بازار سے عمران’ بائو والا کے اسامہ’ محلہ نشتر آباد کے عدنان قیصر’ جناح کالونی سے وقاص’ افغان آباد نمبر1 کے عدنان’ ڈی گرائونڈ سے دلاور’ جڑانوالہ روڈ کے رجب علی’ جاوید کنڈا کے عبدالرحمن’ گلستان کالونی کے غلام رسول’ منصورآباد کے حسنین علی’ نشاط آباد کے سہیل’ چک جھمرہ کے غلام محمد’ ذوالفقار کالونی کے عرفان’ نواز پارک سے محمد احمد’ الفیاض کالونی کے رمضان’ جیلانی پورہ کے عامر’ ڈی ٹائپ کالونی سے عدیل’ نڑوالا بنگلہ کے ارونی مسیح’ پرتاب نگر کے صابر علی’ سرسید ٹائون کے محمد حسنین’ 215 رب کے طیب’ امین پور بنگلہ کے اسحاق’ گلشن اقبال کے حذیفہ’ جڑانوالہ کے زین العابدین’ ابوذر کالونی کے نواز’ کینال روڈ کے ثاقب’ 109 رب کے بلال’ 69 رب کے ساجد حسین’ کینال روڈ پر عاطف اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں