10

ڈکیتی،چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری خوفزدہ ‘پولیس جرائم روکنے میں ناکام

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھرمزید 57 وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لو ٹ لیا گیا،متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3خواتین اور 2نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ ڈگری کالج سے واپس آتے ہوئے ریاض کی بیٹی(ن) کو ملزم بلال، سمن آباد کے سجاد احمد کی اہلیہ (س)گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی، ڈجکوٹ کے علاقہ85ج ب میں محمد یار کی جواں سالہ بیٹی(م) کو نامعلوم ملزمان، کینال روڈ لائلپور گیلریا کے قریب رخسا رحمید کا خاوند حمید اور منصور آباد کے علاقہ قائداعظم پارک کے عتیق کا بیٹا علی رضا گھر سے کام پر گئے واپس نہ آئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ریگل روڈ کے قریب مائزہ بی بی سے جھپٹا مار کر فون، علی ہائوسنگ کالونی کے غلام عباس کے گھر سے سولر پلیٹس چوری، جناح کالونی کے افتخار احمد سے نقدی و فون، محلہ قادر آباد کے قریب غلام رسول سے18ہزار، رضا آباد میں عمر دراز کے گودام سے لاکھوں کا سوتر چوری،38گ ب کے ستیانہ سے 49ہزار و فون،471گ ب کے شان علی سے 25ہزار و فون، سمن آباد رسالہ روڈ پر خرم سے ساڑھے 4لاکھ چھین لیے، عبداللہ پور کے قریب قاسم سے2ہزار و فون، گٹ والا انڈر پاس کے قریب فخر عباس سے 5ہزار و فون، ایف ڈی اے سٹی کے قریب زوہیب سے 15ہزار، 117گ ب کے فرمان سے90ہزار ، لیپ ٹاپ، 67ر۔ب کے آصف سے30ہزار و فون،447گ ب کے نعمان سے15ہزار و فون، سیف آباد کے شاہد سے نقدی،طلائی گھڑی، نعمت آباد کے قریب مظہر سے نقدی و فون، ملت چوک کے قریب وسیم احمد سے جھپٹا مار کرفون، 7ج ب کے بہاد علی کے گھر کا صفایا کر دیا، بلال نگر کے رئوف گل سے نقدی و فون، شادمان ٹائون کے طاہر حسین کی دکان سے15ہزار و فون، سبحان اڈا کے باہر شاہد سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، ڈجکوٹ روڈ سے عبدالمنان سے دو بکرے چوری،257ر۔ب کے فیصل سلطان سے موٹر سائیکل نقدی،66ج ب کے عمران سے60ہزار و فون، علامہ اقبال کالونی کے سہیل سے نقدی و فون، یونیک سٹی کے قریب قاسم سے نقدی، ابن مریم کالونی کے بلاول کے گھر کے تالے توڑ کر زیورات نقدی و فون، 78گ ب کے فیضان کے ڈیرہ سے مویشی چوری، محلہ شمس پورہ کے احسان سے5ہزار و فون،105گ ب کے رفیق سے نقدی و فون،39گ ب کے عبدالخالق کے گھر سے زیورات نقدی لوٹ لی،642گ ب کے عرفان کی حویلی سے مویشی چوری، 626گ ب کے صدام حسین کے ڈیرہ سے 7بکرے چوری، افتخار کالونی کے ذوالفقار سے نقدی و فون، زیڈ ایس مل کے قریب غلام رسول سے 3ہزار و فون،194ر۔ب کے متین سے40ہزار و فون،543گ ب کے جاوید کے ڈیرہ سے مویشی چوری،372گ ب کے جاوید کی دکان سے اڑھائی لاکھ لوٹ لیے دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا،علاوہ ازیں ریگل روڈ پر زین ، آئیڈیل بیکری گلبرگ سے ریحان ،سدھوپورہ کے کاشف، جمیل ٹائون کے غلام مرتضیٰ،صدر بازار سے عامر سلیم، 157ر۔ب کے زین علی، کلاش پارک سے سموئیل مسیح، لاثانی پل کے اسد،الائیڈ ہسپتال سے اسد، ہریاں والا چوک سے قاسم، ڈی گرائونڈ سے طارق، نثار کالونی کے انیس، نواز شریف پارک سے عظیم،225ر۔ب کے نعیم،114ر۔ب کے ابراہیم اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں