13

ڈکیتی،چوری کی مزید45وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پولیس ناکام، ڈاکے عام، چوروں کے گروہ بھی بے قابو، مزید 45وارداتیں، شہری بھاری مال و زر سے مرحوم، تفصیل کے مطابق ڈکیتی، چوری کی مزید 45 وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی و قیمتی سامان چھین لیا گیا، ملت روڈ پر ڈاکوئوں نے شہزاد کو اسلحہ کے زور پر ہراساں کر کے طلائی چین، موبائل فون اور قیمتی سامان چھین لیا،215ر۔ب میں عاطف، بٹالہ کالونی میں احتشام، 71ج ب میں شہباز،560گ ب میں عمران، 193ر۔ب میں عثمان، نوشاہی چوک بائی پاس کھرڑیانوالہ میں اعجاز،200ر۔ب میں قمر،97ر۔ب میں بلال، لاری اڈا میں ذیشان، ساہیانوالہ میں رضوان، جھال پل پر غلام مصطفی، عبداللہ پل پر رضوان، عبداللہ گارڈن میں علی عباس، کریسنٹ گرائونڈ کے سامنے ساجد، موبائل فونز قیمتی سامان چھین لیا،55گ ب میں محسن سے موٹر سائیکل چھین لی گئی،255ر۔ب میں یاسر، ایوب کالونی میں خالد ، ستیانہ روڈ پر شہزاد کی موٹر سائیکلیں چور ی ہو گئیں،214ر۔ب میں نواز،215ر۔ب میں ظفر، 241ر۔ب میں علی اصغر، 559گ ب میں عصمت،624گ ب میں وریام، سمانہ پل میں رضیہ بی بی ،45ج ب میں قاسم، امین ٹائون میں خالد، 100ج ب میں خلیل، غلام محمد آباد صدر بازار میں رضوان، کوکیانوالہ میں ساجد، سوساں روڈ پر عبدالرحمن، بشیر آباد مدینہ ٹائون میں عمر حیات، رسول پارک مدینہ ٹائون میں رخسانہ بی بی، مدینہ ٹائون میں قیصر، جامعہ چشتیہ چوک میں عمر فاروق، باغبانپورہ میں مقبول، امین ٹائون میں خالد، 500گ ب میں احمد علی جبکہ قصبہ سمندری میں مریم بی بی ،چوری کی وارداتوں کے دوران نقدی و قیمتی سامان سے محروم کر دیئے گئے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود جرائم پیشہ گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی، شہریوں نے اعلی پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں