ڈکیتی،چوری کی مزید48وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 48 سنگین وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ اوباش افراد نے دو لڑکیوں کو بے آبرو’ 6خواتین سمیت 7افراد اغواء ہو گئے’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رفیق کالونی کی رہائشی (س) نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اوباش ملزم فیصل شبیر نے شادی کا جھانسہ دیکر ہوس کا نشانہ بنایا، تاندلیانوالہ کے علاقہ 392 گ ب کی (ف) کو ملزمان جاوید وغیرہ نے بے آبرو کر دیا’ مدینہ ٹائون کے علاقہ 204 چک کے اطہر عباس کی اہلیہ (ش)’ منصورآباد کے علاقہ روضہ پارک کے رضوان کی اہلیہ (الف)’ لائلپور ٹائون کی شازیہ بی بی کی بیٹی (ط) کو نامعلوم ملزمان’ ساہیانوالہ کے علاقہ 126 رب کے الطافکی اہلیہ (ش) کو عاشق وغیرہ’ ساہیانوالہ کے لیاقت علی کی بیٹی (ش) کو نامعلوم’ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ نیامت ٹائون کے عبدالحمید کی بہو (الف) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی اور منصورآباد کے علاقہ صدیق اکبر ٹائون کی سکینہ بی بی کا کم سن بیٹا کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ ریلوے روڈ پر ملک عمر سے نقدی’ فون’ تاج محل سنیما کے قریب وسیم سے جھپٹا مار کر فون’ بھوآنہ بازار کے قریب صبیحہ خانم سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ داتا چوک کے شہزاد امین کے گھر سے قیمتی سامان چوری’ قادرآباد کے طاہر کے گودام سے سکریپ چوری’ شادمان کالونی کے قریب مستنصر علی سے جھپٹا مار کر فون’ رضاٹائون کے عبدالواحد کی ہمشیرہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ ہجویری ٹائون کے راشد جاوید کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ سامان چوری’ غلام محمد آباد نمبر2 کے نجف شہزاد سے نقدی’ فون’ 100 ج ب کے قریب مطلوب حسین سے فون’ 119 ج ب کے نوید سے 14ہزار’ فون’ دھنولہ روڈ پر نعمان کی کریانہ شاپ سے سامان’ نقدی’ فون’ گوکھوال کے قریب زیب حسن سے 35ہزار’ فون’ جھمرہ روڈ پر شہزاد سے 10ہزار’ فون چھین لیا’ 102 ج ب کے مدثر اقبال کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری’ 245 رب کے فیصل عباس کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ ستارہ کالونی کے قریب عدنان سے نقدی’ فون’ 81 ج ب میں عرفان مسیح کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے اُڑے’ سمندری روڈ پر سرفراز علی کی بیوی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ دائود نگر میں ندیم کی دکان سے 3کروڑ چوری’ الفیاض کالونی کے قریب راشد سے لیپ ٹاپ’ 1لاکھ روپے’ چناب گارڈن کے باہر عامر محمود سے 30ہزار’ فون’ 240 رب کے قریب شکیل سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ 76 گ ب کے سفیان کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری’ آفتاب کالونی جڑانوالہ کے بلال زبیر سے نقدی’ فون’ 366 گ ب کے زاہد اقبال کی دکان سے 6بوری کھاد چوری’ 655 گ ب کے بلال کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین چوری’ 625 گ ب کے فیصل ظفر کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری’ لاہور روڈ ماہین فیکٹری کے باہر سے علی حسنین سے 3ہزار’ فون’ 109رب کے عارف کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چوری’ 266 رب کی گلناز اختر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 429 گ ب کے حبیب کی حویلی سے بکرے چوری’ 456 گ ب کے تصور عباس سے 50ہزار’ فون’ 501گ ب کے غلام اﷲ کے گھر سے سامان چوری’ 506گ ب کے یٰسین کے ڈیرہ سے مویشی چوری’ 44 گ ب کے غلام علی کی حویلی سے بچھڑا چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں مصطفی آباد سے جارج مسیح’ ناولٹی پل سے حسنین’ نثار کالونی کے ذیشان’ مجاہد آباد کے ارشد بشیر’ چمن زار کالونی سے شہزاد’ قصبہ ڈجکوٹ سے وحید اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں