ڈکیتی،چوری کی مزید56وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میںڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی56سنگین وارداتو ںکے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونزچھین کر لے گئے، درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ ہاسٹل مالک نے طالبہ کو بے آبرو کردیا اور دو خواتین کو اغوا کر لیا گیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ساہیوال کی رہائشی (ف) نے بتایا کہ وہ ایف ٹی یو میں فورتھ ایئر کی طالبہ ہے اور جھنگ بازار گلی نمبر 10 میں اوباش ملزم نجف خان کے ہاسٹل میں رہائش پذیر ہے اس کا موبائل فون درست کروانے کے بہانے گھربلا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا’ مدینہ ٹائون کے علاقہ 214ر۔ب کے شان علی کی اہلیہ (س) کو ملزم مظہر وغیرہ’ ماموں کانجن کے علاقہ 514گ ب کے نذیر محمد کی بیٹی (ن) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لاری اڈا کے قریب انیب الرحمن سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، بوہڑ چوک میں عمران خالد کی شاپ سے 22عدد کمپریسر اور 4سلنڈر چور لے گئے، پنوں چوک میں رمضان حیدر کے گھر سے 6لاکھ کے قیمتی سامان چوری، 217ر۔ب میں شہباز کے گھر سے سامان چوری، 218ر۔ب کے شرافت علی کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، لاہوری چوک میں ماجد علی کے گھر کا صفایا کر دیا ، خیابان گارڈن کے الیاس سے نقدی وفون، جمیل آباد میں عبدالفہیم کی فارمیسی سے تین لاکھ، یوسف ٹائون کے افضال کے ڈیرہ سے سامان چوری، ملت روڈ حافظ ملک شاپ سے 2لاکھ چور لے اڑے، فتح آباد شرقی کے احتشام کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان چوری، ایڈن گارڈن میں ریاض کے گھر سے 10تولے زیورات چوری، جڑ انوالہ روڈ پر یعقوب کی دکان کے تالے توڑ کر سامان چوری، گٹ والا کے قریب سیف الرحمن سے جھپٹا مار کر بیگ چھین لیا، گٹ والا پارک کے قریب طارق سے 40ہزار وفون، عبداللہ پور کے سعید کے گھر سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا، علامہ اقبال کالونی کے عثمان سے نقدی وفون، 250ر۔ب کے خیر دین کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، ساندل بار کے علاقہ عثمان سے نقدی وفون، 77ج ب کے عثمان سے 12ہزار وفون، 69ج ب کے یوسف سے 70ہزار وفون، 275ج ب کے سہیل اقبال کی دکان سے سامان چوری کر لیا گیا، 243ر۔ب کے وسیم سے20ہزار وفون، 249ر۔ب کے صفی احمد سے 80ہزار چھین لیے، 263ر۔ب کے رمضان کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری، نواب ٹائون کے ماجد علی سے 15ہزار وفون، کریم ٹائون کے ظفر سے27ہزار و فون، الٰہی آباد کے قریب کاشف سے 14ہزار وفون، 240ر۔ب کے ظہور سے 10ہزار وفون، جڑانوالہ روڈ پر مزمل سے نقدی وفون، 71گ ب کے اشرف کی حویلی سے بکرے چوری، 105گ ب کے اصغر کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 71گ ب کے اشرف سے 15ہزار، 39گ ب کے راحت حسین کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، 363گ ب کے غلام اویس کی چھت سے نایاب کبوتر چوری، 76ر۔ب کے فاروق کے ڈیرہ سے گدھا ریڑھی چوری، 266ر۔ب کے عبدالغفار سے ڈیڑھ لاکھ وفون، 409گ ب کے امتیاز علی سے 40ہزار وفون، پنڈی شیخ موسیٰ کے مظہر شاہ سے نقدی وفون، 469گ ب کے ویٹرنری ہسپتال سے قیمتی سامان چوری، 172گ ب کے وسیم کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 228گ ب کے نسیم اختر سے 14ہزار وفون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے، پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔ علاوہ ازیں بھائی والا کے احمد علی، ملت ٹائون کے طیب ، 132ر۔ب کے ظہیر اقبال، نواز شریف پارک سے مزمل حسین، 257ر۔ب کے یاسر مسیح، مجاہد ہسپتالہ مدینہ ٹائون سے عدیل، 233گ ب کے عظیم، 286ر۔ب کے عاشر اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں