ڈکیتی،چوری کی مزید58وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملک کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید58وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا جبکہ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اوررکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو، 4خواتین اور 5لڑکوں کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ساہیانوالہ کے علاقہ131ر ب کے ریاض کی اہلیہ(ش) کو اوباش ملزمان شہباز وغیرہ نے بے آبرو کر دیا، چک جھمرہ کے علاقہ188ر۔ب کے مقصود کی بیٹی(ر) کو ،192ر۔ب کے انتظار حسین کی بیٹی(الف)’ جھنگ بازار کے علاقہ مختار کالونی کے شیر عالم کی بیٹی(الف)، تاندلیانوالہ کے علاقہ قصبہ تاندلیانوالہ کے شاہد اقبال کی اہلیہ(ن)، سمندری کے علاقہ رضا آباد کے ساجد علی کی بھانجی (ح)’ ملت ٹائون کے علاقہ عثمان بلاک کے کاشف کی اہلیہ(ک) کو نامعلوم ملزمان، روشن والا کے علاقہ246 ر۔ ب کے انوارالحسن کا بیٹا ثمران، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ محمدی چوک کے مظہر حسین کا 7سالہ بیٹا احمد، صدر کے علاقہ سیٹلائٹ ٹائون کے زاہد اکرم کا بیٹا زاہد، ملت ٹائون کے علاقہ لاثانی پل کے رہائشی شاہد حسین کا بیٹا مرتضیٰ، نشاط آباد کے علاقہ 6ج ب کے رہائشی عثمان کا بھائی مجیب الرحمان گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے ، جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سمن آباد نگینہ بیکری کے قریب ذیشان سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، 235ر۔ب کے بلال سے10ہزار و فون، 243ر۔ب کے رمضان سے 67ہزار و فون، مومن آباد کے شیر محمد سے 35ہزار و فون، ٹاٹا بازار کے قریب احمد علی سے 50ہزار و فون چھین لیا، بلال ٹائون کے سفیان کے گھر سے قیمتی سامان چوری،حسیب شہید کالونی کے قریب حفیظ کی ہمشیرہ سعدیہ سے جھپٹا مار کر پرس، سیم نہر کے قریب ایوب سے 90ہزار و فون، نایاب سٹی گیٹ کے قریب ندیم سے نقدی و فون، فاروق آباد کے غفار سے سوا لاکھ و فون، خانوآنہ چوک کے قریب اظہر حسین سے50ہزار ،275ج ب کے راشد علی کی دکان سے لاکھوں کی بیٹریاں چوری، 330گ ب کے ارسلان سے80ہزار و فون، 386گ ب کے ارشد کے ڈیرہ سے مویشی، فیصل ویلی کینال روڈ پر خالد حسین سے87ہزار لیپ ٹاپ و فون، پیپلز کالونی کے رائو فیصل سے جھپٹا مار کر فون، گلشن یوسف کے قریب ام کلثوم سے جھپٹا مار کر پرس، رحمان پورہ کے اکمل کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری،نگہبانپورہ کے فرخ سے15ہزار و فون، منصور آباد کے یوسف سے نقدی و فون، ٹھٹھہ پل کے قریب غلام میراں سے نقدی و فون، نابھہ روڈ پر عرفان سے88ہزار طلائی گھڑی چھین لی، نڑ والا روڈ پر علی سے نقدی و فون، نیوی چوک کے قریب شبیر حسین سے 18ہزار و فون، چوہڑ ماجرا قبرستان روڈ پر ابوبکر سے 1لاکھ و فون،سیم نالہ کے قریب فریاد علی سے نقدی و فون، عثمانیہ پارک جڑانوالہ کے احمد دین سے نقدی و فون، 122گ ب کے عدنان سے نقدی و فون،76ر۔ب کے ظہیر عباس سے 50ہزار و فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا ، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔ علاوہ ازیں نواز شریف پارک سے عثمان ،محلہ فیروز شاہ سے وقاص، محمد آباد کے ذیشان،241ر۔ب کے جنید، سبزی منڈی سے محمد علی، 67ج ب کے ناصر، 69ج ب کے راشد علی، قصبہ تاندلیانوالہ کے ماجد حسین،473گ ب کے سرور علی، ڈی گرائونڈ سے جہانزیب، کوہ نور سٹی سے احسام، کوہ نور پلازہ سے عثمان، مدینہ ٹائون وائے بلاک کے ناصر بیگ، آر می آفس کے قریب راول مسیح، سرگودھا روڈ طارق مرغ پلائو سے اشفاق، صدیق پلازہ سے ریاض احمد، سول ہسپتال جڑانوالہ سے لطیف، جڑانوالہ سے حماد، 382گ ب کے بلال اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں