ڈکیتی،چوری کی مزید65وارداتیں،مزاحمت پر2نوجوان لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید 65مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4خواتین اور 4لڑکوں کو اغواء کر لیا’ پولیس مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ شاہی چوک کے صابر کی بیٹی (الف) کو نامعلوم’ ملت ٹائون کے علاقہ 201 رب کے عمیر کی والدہ (ف) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی’ چک جھمرہ کے علاقہ جناح آبادی کے انتظار مسیح کی ہمشیرہ (ش) کو نامعلوم’ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ 230 رب کی (س) کو اس کے عزیز نے اغواء کر کے بے آبرو کر دیا’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 رب کے صابر خان کا بیٹا عامر خان’ سرگودھا روڈ کے علاقہ عثمان ٹائون کے عامر کا جواں سالہ بیٹا’ 100 ج ب کے عمران کا بھائی اور روڈالہ روڈ کے علاقہ 384 گ ب کے علی وقاص کا والد گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ریلبازار کے قریب حامد سے ایک لاکھ 35ہزار’ فون’ نڑوالا روڈ پر احسان خلیل سے دو لاکھ’ طلائی چین اور موبائل فون چھین لیا’ غلام محمد آباد اعوان چوک کے نبیل احمد کی شاپ سے بیٹریاں چوری’ بلال پارک کے قریب عاصم سے نقدی’ فون’ 219 رب کے یاسر علی سے 36ہزار’ فون’ چراغ ٹائون کے قریب منیر سے پونے دو لاکھ لوٹ لیے’ غالب سٹی کے قریب احمد سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ سنت سنگھ والا پھاٹک کے قریب شاہ زیب سے نقدی’ فون’ شیخوپورہ روڈ پر الطاف سے نقدی’ فون’ مانانوالہ کے قریب حسیب سے نقدی’ فون’ نشاط آباد کے سلیم آصف کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری’ ملک پور کے شبیر سے جھپٹا مار کر فون’ دھنولہ کے آصف کے گھر سے ایک لاکھ’ باوا چک کے جاوید اقبال کے گھر سے اڑھائی لاکھ’ 196 رب گھونہ کے فیصل عباس کے پولٹری فارم سے بھاری مالیت کی فیڈ چوری’ 244 رب کے خضرحیات کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ بوہڑ چوک کے صدام حسین سے سوا لاکھ لوٹ لیے’ 275 ج ب کے ذیشان سے سکول بیگ چھین لیا’ 67 ج ب کے عمران کی ورکشاپ سے سامان چوری’ سرفراز کالونی میں غلام عباس سے نقدی چھین کر مزاحمت پر گولی مار لی’ بٹالہ کالونی کے رحمان بوٹا سے موٹرسائیکل چھین لی’ احمد نگر کے اکرام سے 4لاکھ چھین لیے’ 209 رب کے عامر کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری’ احمد دین ویلی کے قریب اصغر علی سے موٹرسائیکل چھین لی’ 214 رب کے حسن سے جھپٹا مار کر فون’ پام سٹی ستیانہ روڈ پر منیر سے 50ہزار’ طلائی انگوٹھی’ 238 رب کے خواجہ نعمان کی دکان سے لیڈیز سوٹ’ بیڈشیٹس چور لے اُڑے’ ڈی ٹائپ کالونی کے بلال سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چوری’ 144 گ ب کے بشیر احمد کی حویلی سے مویشی چوری’ 124 گ ب کے شفیق سے 20ہزار’ فون’ 648 گ ب کے ابوہریرہ سے 25ہزار’ فون’ 21 گ ب کے ریاض احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 229 رب کے طیب سے 80ہزار’ فون’ 37 گ ب کے حبیب الرحمن سے 22ہزار’ فون’ 74 گ ب کے علی حسن سے 24ہزار’ فون’ 75 گ ب کے عمیر کی حویلی سے 2بکرے چوری’ 205 رب کے کاشف سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 52 رب کے امین کے ڈیرہ سے مویشی چوری’ 399 گ ب کے اکرم کے ڈیرہ سے سامان جوری’ قصبہ تاندلیانوالہ کے محمد حسین سے 6لاکھ چھین لیے’ 609 گ ب کے نواز کی حویلی سے مویشی چور لے گئے اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں جناح کالونی کے الماس’ گلزار کالونی سے عباس مقبول’ ڈی گرائونڈ سے عاصم نوید’ لائلپور گیلریا سے ارباز طاہر’ عبداﷲ پور سے سلیمان’ 153 رب کے سلیمان’ انار کلی بازار سے ساجد’ دکن پارک سے نوید اکرم’ لال مل چوک سے زوہیب’ غلہ منڈی سے سعید’ 73 ج ب کے جاوید اقبال’ سبزی منڈی سے اسلم’ پرتاب نگر سے راشد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس تلاش کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔دریں اثنائ۔فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پرگولیاں مار کر2شہریوں کو لہولہان کر دیا۔ مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ97گ ب کے قریب مسلح ڈاکوئوں کے گروہ نے موٹر سائیکل سوار شہری رزاق حسین کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے موٹر سائیکل بھگادی تو مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں ٹانگ میں لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا۔ جبکہ دوسرا واقعہ بٹالہ کالونی کے علاقہ سرفراز کالونی میں اتھرے ڈاکوئوں نے شہری غلام عباس کو روک کر گن پوائنٹ پر سب کچھ حوالے کرنے کا کہا تو نقدی چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا۔ ڈاکوئوں کا گروہ موقع سے فرار ہو گیا۔ مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں