ڈکیتی،چوری کی مزید69وارداتیں،مزاحمت پر 2نوجوان لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا،آج پھر مزید69وارداتوں کے دوران ڈاکوئوںاور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے، اتھرے ڈاکوئوں نے مزاحمت پر 2افراد کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا’ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو، دو خواتین اور تین نوجوانوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق122ج ب کے غلام رسول کی بیٹی (ث) کو ملزمان ناصر وغیرہ، ٹھیکری والا کے علاقہ73ج ب کے عرفان کی بھتیجی(ع) کو نامعلوم ملزمان، ڈجکوٹ کے علاقہ 262ر۔ب کے گونگے بہرے دلبر کی بیٹی(ع) کو ملزمان ناصر وغیرہ، رضا آباد کے علاقہ بابر کالونی کی (ف) کو اوباش ملزم ثمر عباس نے بے آبرو کر دیا، نشاط آباد کے علاقہ7ج ب کے محمد مسکین کا بیٹا مدثر، بٹالہ کالونی کے علاقہ پیپلز کالونی کے محسن کا بیٹا معین احمد اور سمندری کے علاقہ441گ ب کے شفاقت علی کا بھائی رفاقت علی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ غلام محمد آباد صدر بازار کے رہائشی عابد سے اتھرے ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر نقدی’ فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر لہولہان کر دیا۔تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ شالیمار پارک کے رہائشی صادق کے گھر داخل ہونیوالے دو مسلح ڈاکوئوں نے 7لاکھ کی رقم چھین کر مزاحمت پر پسٹل کے بٹ مار کر صادق کو زخمی کر دیا۔ مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بھوآنہ بازار میں چمن بہار سے جھپٹا مار کر فون، جمیل پارک کے علی رضا سے20ہزار و فون، تلیانوالہ روڈ پر محمد ےٰسین کی شاپ سے بیٹریاں، سولر سسٹم چوری، 7ج ب کے ظفر عباس کے ڈیر ے سے لاکھوں کا سامان چوری، 7ج ب کے نسیم سے نقدی و فون،53ج ب کے وارث سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 8ج ب کے عدنان سے30ہزار و فون، کمال پور انٹرچینج کے قریب افضل سے نقدی وفون، عبداللہ پور پل کے قریب بلال سے موٹرسائیکل’ نقدی، ستیانہ روڈ پر ذیشان سے نقدی وفون، چن ون روڈ پر احمد نواز سے جھپٹا مار کر فون، پیپلز کالونی نمبر1کے نعیم سلیمی سے جھپٹا مار کر فون، سوساں روڈ پر یاسر سے چار ہزار و فون، عبداللہ گارڈن کے قریب صابر حسین سے8ہزار وفون، اسلامیہ پارک کے راشد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی وموٹر سائیکل چوری، حاجی آباد کے قریب صابر سلیم کی اہلیہ سے جھپٹا مار کر پرس، منصورآباد کے طلحہ سے موٹر سائیکل چھین لی، امداد ٹائون کے شہزاد احمد کا گھر لوٹ لیا، 44ج ب کے ندیم عباس کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 16ج ب کے اسد علی کے گھر سے چار لاکھ کے زیورات نقدی چوری، گیٹ چوک ستیانہ روڈ پر منیر احمد سے دو لاکھ روپے، طلائی چین، منیانوالہ کے تنویر کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، 78ج ب کے باسط کے گھر سے 2بکرے چوری، 276ج ب کے امتیاز علی سے نقدی وفون، 230ر۔ب کے شان سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 230ر۔ب کے رمضان سے 37ہزار وفون، 263ر۔ب کے ظہیر حسین کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی وسامان، ڈی ٹائپ کالونی گول چوک کے قریب تیمور سے نقدی وفون، امین پارک کے اکبر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات لوٹ لئے، ناظم آباد کے ابو بکر سے نقدی و فون، جڑانوالہ روڈ پر ممتاز سے1لاکھ و فون، محلہ غوثیہ آباد جڑانوالہ کے زبیدہ بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا، 73گ ب کے قریب زاہد علی سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 59گ ب کے عمران سے موٹر سائیکل چھین لی،61گ ب کے اعظم کا گھر لوٹ لیا،77گ ب میں مہر مشتاق کی شاپ سے سامان چوری، 279گ ب کے افتخار حسین سے موٹر سائیکل چھین لی، 147گ ب کے شہباز سے47ہزار و فون،216ر۔ب کے جنید سے12ہزار و فون،106ر۔ب کے شعبان سے جھپٹا مار کر فون،205ر۔ب کے احمد رضا کی حویلی سے مویشی چوری، 600گ ب کے افتخار سے 13ہزار وفون، مراد کوٹ فتح گڑھ کے عاصم سے70ہزار،192گ ب کے ریحان اسلم سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون چھین لی، 485گ ب کے زاہد کے ڈیرہ سے سامان چوری، 373گ ب کے عابد حسین کی حویلی سے مویشی چوری، 52گ ب کے شوکت علی سے موٹر سائیکل،48گ ب کے آصف سے 70ہزار وفون چھین لئے، 208گ ب کے لیاقت علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے بیل چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے کامران، بائو والا جھنگ روڈ کے ساجد، محلہ پنج پیر کے ساجد علی، جٹانوالہ چوک کے ےٰسین، ڈی گرائونڈ سے جاوید اقبال، اسٹیشن چوک سے غلام رسول، ڈھڈی والا کے فیض علی، اسلامیہ پارک کے راشد، کلاش مل کے باہر مہران حنیف،242ر۔ب کے عدنان، سبزی منڈی کے رمضان، جڑانوالہ کے زریاب محمد،368گ ب کے جاوید اقبال، 67ر۔ب کے عمر جاوید،484گ ب کے سفیان انور اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں