ڈکیتی،چوری کی مزید92وارداتیں،مزاحمت پر 2نوجوان لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈکیتی’راہزنی اور چوری کی92وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہوگئے’متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر5خواتین اور3نوجوانوں کو اغواء کرلیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق سرگودھا کے علاقہ ہجویری ٹائون کے اطہر کی بیٹی(ن) کو عبداللہ وغیرہ،ساہیانوالہ کے علاقہ142ر۔ب کے طارق محمود کی بیٹی(م) کو نامعلوم،چک جھمرہ کے علاقہ کے لقمان کی والدہ گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی،تھانہ کُر کے علاقہ597گ۔ب کے اللہ دتہ کی اہلیہ (ن) کو مظہر وغیرہ،ماموں کانجن کے علاقہ طارق کالونی کے عبدالغفور کی بیٹی(م) کو وسیم وغیرہ نے اغواء کرلیا،چک جھمرہ کے علاقہ186ر۔ب کے رہائشی اسلم کا بیٹا فیصل ندیم،ترکھانی کے علاقہ218گ۔ب کے وسیم کے بیٹے اور سول لائن کے علاقہ اسلام نگر کے ضیاء اللہ کا بیٹا عثمان گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا پولیس مصروف تفتیش ہے،طارق آباد گلی نمبر9کے قریب شاہ زیب سے40ہزار و فون،الائیڈ موڑ کے قریب وسیم عباس سے جھپٹا مار کر فون،کارخانہ بازار کے باہر طیب محمود بھلی سے جھپٹا مار کر فون،جی ٹی ایس چوک کے قریب صدام حسین سے35ہزار و فون،سرکلر روڈ پر زاہد سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا۔کچہری روڈ پر ظفر اقبال سے43ہزار و فون،ضلع کچہری میں فائقہ کرامت کے چیمبر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری،ریگل روڈ پر زین سے جھپٹا مار کر فون،چناب چوک میں فیصل سے جھپٹا مار کر پرس،تلیانوالہ روڈ پر اشفاق سے نقدی چھین لی،51ج۔ب کے غلام مصطفی کی دکان سے لاکھوں کا سامان،4ج۔ب میں حماد اسلم کے گھر کے تالے توڑ کربھاری مالیت کا سامان چور لے اڑے،رسول پارک کے عدیل سے25ہزار و طلائی انگوٹھی،باوا چک کے قریب فہمیدہ سے پرس،تاج کالونی کے عابد حسین سے80ہزار وفون،جامعہ چشتیہ چوک کے قریب دانش سے جھپٹا مار کر فون،الائیڈ موڑ پر عبدالرزاق سے ڈیڑھ لاکھ روپے،اسلامیہ پارک کے دلدار سے5ہزار و فون،نور پور کی رقیہ طارق سے جھپٹا مار کر فون،وحید پارک کے اویس اور اسکی اہلیہ سے دولاکھ و زیورات چھین لیے۔چنیوٹ بازار روڈ پر شفیق بٹ سے20ہزار و فون،111ج۔ب کے ذوالقرنین سے بریف کیس،195ر۔ب کے عثمان سے10ہزار روپے فون،164ر۔ب کے افضل کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،188ر۔ب کی نسیم اختر کے گھر کا صفایا کردیا گیا،190ر۔ب کے سلمان سے1لاکھ 42ہزار و فون چھین لیا۔پیپلز کالونی نمبر1کے احمد عبدالصمد سے15ہزار و فون،ڈی گرائونڈ کے قریب فہد سے نقدی و فون،گٹ والا انڈر پاس کے قریب رفیق سے نقدی و فون،گٹ والا پارک کے قریب عقیل سے نقدی و فون،34ج۔ب کے محمد دین سے موٹرسائیکل و نقدی،69ج۔ب کے عمران سے20ہزار روپے وفون،275ج۔ب کے شہروز سے2ہزار و فون،250ج۔ب کے وقاص کے ڈیرہ سے مویشی،245ر۔ب کے جاوید سے سوا تین لاکھ،38ج۔ب کے جبار سے نقدی و فون،67ج۔ب کے غلام مجتبیٰ سے 10ہزار و فون،جی سی یونیورسٹی روڈ پر جواد سے جھپٹا مار کر فون،جھنگ روڈ کے قریب سعد جہانگیر سے موٹرسائیکل،بھٹوکالونی کے نوید سے25سو روپے،215ر۔ب کے خرم سے 64ہزار و فون،225ر۔ب گورنمنٹ سکول کے تالے توڑ کر پنکھے و سامان چوری،ستیانہ روڈ پر محسن علی سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا،امین آباد گلی نمبر2کے قریب قاسم ضیاء سے نقدی و فون،سمندری روڈ پر عباس سے22ہزار و فون چھین لیا۔گندے کھوہ کے قریب وقاص اور اسکی اہلیہ سے لاکھوں کے زیورات لوٹ لیے،علوی پارک کے قریب کاشف سے38ہزار،109گ۔ب کے یونس کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان،64گ۔ب کے رانا محمد علی کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری،31گ۔ب کے محمد وسیم سے موٹرسائیکل،644گ۔ب کے غلام علی سے60ہزار،101ر۔ب کے رحمت علی سے90ہزار و فون،53ر۔ب کے جمشید سے نقدی و فون،618گ۔ب کے عمر دراز کی حویلی سے بکرے،595گ۔ب کے ساجد علی کے گھر کے باہر سے دو بکرے،598گ۔ب کی بخت بی بی کی حویلی سے مویشی،467گ۔ب کے شہباز علی سے50ہزار، رواوی محلہ کے عامر اقبال سے15ہزار،221گ۔ب کے شہادت علی کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین،43گ۔ب کے زنیر کے کا گھر لوٹ لیا اور دیگر وارداتوں کے دوران بھی ڈاکو لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔علاوہ ازیں 196ر۔ب سے عثمان کی کار ،شعیب بلال مارکیٹ سے شاہ زیب،لاری اڈا سے سید شاہد،ضلع کچہری سے ارسلان،گلشن حیات کالونی کے عمر سعید،سرفراز کالونی کے گل زمان،جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے افضال ارشد ٹائون کے رضوان،100ج۔ب کے رضوان طارق،عزیز فاطمہ ہسپتال سے محسن علی،مصطفی آباد کے فیصل،خواجہ اسلام روڈ پر عرفان،ریلوے کالونی سے عابد، پیپلز کالونی نمبر1شکیل،جلوی مارکیٹ کے وسیم،71ج۔ب کے عاطف،شیخانوالہ کے عرفان،سرسید ٹائون سے ارشد،خالدہ آباد کے محمد اعظم،33گ۔ب کے زوہیب،494گ۔ب کے محمد علی،266ر۔ب کے شفیع،77ر۔ب کے سلطان،229ر۔ب کے شکور،مکوآنہ کے امیر حمزہ اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چورلے اڑے،پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر دو افراد کو گولیاں مار کر لہولہان کرد یا، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون میں مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ مار کرتے ہوئے مزاحمت پر گھر کے باہر کھڑے نوجوان فیصل ولد ناصر کو گولی مار کر لہولہان کر دیا، جبکہ غلام محمد آباد کے علاقہ قادرآباد میں اتھرے ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر قاسم کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں