ڈکیتی،چوری کی وارداتوں میں اضافہ،شہری خوفزدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں آج پھر درجنوں وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے 3خواتین کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق کوتوالی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے الیاس مسیح نے بتایا کہ اس کی جواں سالہ بیٹی (ک) خریدار ی کیلئے انار کلی بازار گئی واپس نہ آئی، سرگودھا روڈ کے علاقہ اعجاز ٹائون کے سلیم کی بیٹی(ع) اور منصور آباد کے علاقہ مہدی چوک کے رہائشی وقاص کی اہلیہ(س) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ اسلام نگر کے زبیر سے1لاکھ و فون، جج والا کے قریب اصغر سے15ہزار چھین لئے، رحمان آباد کے شہزاد کی شاپ سے تاریں چوری، اقصیٰ ٹائون کے قاسم علی کے گھر سے سولر پلیٹس ،سامان چوری ، ماہیے شاہ قبرستان کے قریب افتخار سے نقدی و فون، زنیر ٹائو ن کے فیصل سے8ہزار و فون، امین پارک کے شہزاد سے نقدی و فون چھین لیا، کشمیر پل کے قریب فوزیہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا،201ر۔ب کے عثمان کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، گٹ والا کے قریب ثقلین سے نقدی و فون چھین لیا،سمال اسٹیٹ کے قریب شان سے نقدی و فون، جڑانوالہ روڈ پر خالد سے نقدی و فون، لال مل چوک کے قریب عبدالرشید سے 51ہزار، مدینہ کالونی کے سجاد حسین کی چھت سے55ہزار کے طوطے چوری، 71ج ب کے محمد علی کی حویلی سے مویشی چوری، کینال روڈ پر عدنان سے15ہزار و فون، 75گ ب کے افضل سے5ہزار و فون، نواز پارک کے قریب نسیم سے24ہزار و فون، 243ر۔ب کے نصیر عباس سے نقدی و فون، کبیر ٹائون کے تنویر سے موٹر سائیکل، 131گ ب کے ظہیر کی حویلی سے مویشی چوری،74گ ب کے افضل سے60ہزار و فون، 651گ ب میں یحییٰ کی دکان سے سامان چوری،75گ ب کے عابد سے3ہزار و فون، طیبہ ٹائون کے ابرار سے15ہزار و فون، 550گ ب کے ظہور سے16ہزار روپے اور دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے،علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے عمران اسلم ، ریگل روڈ کے محسن علی، کوثر آباد کے اشرف، جٹاں والا چوک کے احمد، بدر کالونی کے معظم، دھوبی گھاٹ کے اویس، 217ر۔ب کے ابراہیم، 75ج ب کے احسن ،ڈھڈی والا کے خاور، ملت کالونی کے حنیف، قائداعظم مارکیٹ سے عامر علی، ہمایوں ٹائون سے عثمان،228ر۔ب کے امجد، سمندری روڈ سے اسحاق اور دیگر موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں