ڈکیتی،چوری کی85وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پولیس بے بس’آج پھر مزید85مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ نے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا،متعدد شہریوںکو موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا گیا جبکہ اوباش افراد نے دوشیزہ کو بے آبرو اور دو لڑکوں کو اغواء کرلیا۔تفصیل کے مطابق 214ر۔ب کی رہائشی پروین بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم شہباز نے سبز باغ دکھا کر حوس کا نشانہ بنا ڈالا،غلام محمد آباد کے علاقہ فیض آباد کے بابر حسین نے بتایا کہ اسکی جواں سالہ بیٹی(ح) گھر سے سودا سلف لینے گئی واپس نہ آئی،سمن آباد کے علاقہ گلشن اقبال کی رہائشی بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی(م) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شرو ع کردی ۔جبکہ علی ہائوسنگ کالونی کے قریب شاہ زیب سے25ہزار و فون،افغان آباد کے ایوب شاہد سے3لاکھ،اکبر آباد کے سیل مین احسان اللہ سے ڈیڑھ لاکھ وفون اور سگریٹ چھین کر لے گئے،مدینہ آباد کے محسن رضا کے گھر سے اڑھائی لاکھ کے زیورات و نقدی چوریملت ٹائون کے محمد علی کے گھر سے4تولے زیورات و نقدی،جمیل ٹائون کے علی ارشد سے ایک لاکھ10ہزار،سیالوی کالونی کے ابرارسے60ہزار و فون،پنوں چوک میں ذیشان کے گودام سے لاکھوں کا مال چورلے اُڑے،عثمانیہ کالونی کے مدثر حسین سے6ہزار و فون،لاشار ٹائون میں انور کے گھر کا صفایا کردیا۔نعمت آباد روڈ پر طارق سے موٹرسائیکل چھین لی۔خالصہ کالج روڈ پر عمر اقبال سے جھپٹا مار کر فون،204چک کے شہبا ز علی کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کے مرغے مرغیاں چوری،ایڈن گارڈن کے قریب عثمان سے27ہزار،لائلپور گیلریا کے قریب ارسلان سے فون،208رب کے رحمان بشیر کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو سوا چار لاکھ،فون وغیرہ چھین کر فرار،کوہ نور کے زبیر کے ڈیرے سے سامان چوری،گلشن اقبال کالونی کے انس سے موٹرسائیکل،منان ٹائون کے غلام محی الدین سے ایک لاکھ،طلائی انگوٹھی چھین لی،243ر۔ب کے محمد علی سے موٹرسائیکل،235ر۔ب کے حسن علی سے5ہزار و فون،سید آباد کے عابد سے15ہزار و فون،قادریہ پارک کے قریب شاہد سے20ہزار،الیکشن کمیشن آفس کے باہر مشہود سے20ہزار،کینال روڈ پر عمیر سے موٹرسائیکل،دانیا ل ٹائون کے عارف سے 10وفون،سپیرئیر یونیورسٹی کے قریب کلیم اللہ سے موٹرسائیکل،227ر۔ب کے نور سے10ہزار و فون،جڑانوالہ روڈ پر اذان حسین سے10ہزار،61ج۔ب کے امانت علی سے12ہزار و فون،ارشد فلور مل کے قریب ریاض سے97ہزار و فون،245ر۔ب کے عنصر سے موٹرسائیکل چھین لی گئی۔67ج۔ب کے عابد سے15ہزار و فون،سدھار بائی پاس پر محمد اسلم سے25ہزار و فون،245ر۔ب کے ناصر سے28ہزار و فون،اسلام پورہ میں کلثو م اختر کے گھر کے تالے توڑ کر70لاکھ کا سامان چوری،ڈیفنس ویو کے قریب شاکر سے38ہزار، لاہور روڈ کے قریب شاہد سے موٹرسائیکل،ننکانہ موڑ پر نثار احمد سے7ہزار و فون،58گ۔ب کے عرفان سے45ہزار،95گ۔ب کے عمران سے نقدی و فون،124گ۔ب کے عبداللہ سے موٹرسائیکل،102گ۔ب کے طلحہ سے نقدی و فون،104گ۔ب کے یاسین سے10ہزار و فون،59گ۔ب کے ذیشان سے15ہزار و فون،62گ۔ب کے اللہ رکھا سے نقدی و فون،77گ۔ب کے اعجاز سے 60ہزار و فون،430گ۔ب کے عبداللہ کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین،355گ۔ب کے حیات کی حویلی سے سامان چوری،570گ۔ب کے عماد علی کے گھر سے 4لاکھ لوٹ لیے،266ر۔ب کے سلیم سے موٹرسائیکل،229ر۔ب کے شان سے موٹرسائیکل چھین لی۔266ر۔ب کے شاہد سے جھپٹا مار کر فون،103گ۔ب کے عامر سے19ہزار و فون474گ۔ب کے احمد علی کے ڈیرہ سے لاکھوںکے مویشی،قصبہ سمندری کے رضا حسین نقدی و فون،474گ۔ب کے شبیر سے نقدی و فون دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات،نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔علاوہ ازیں دھوبی گھاٹ سے ذوالفقار،کشمیر روڈ سے احسن علی ،سبزی منڈی غلام محمد آباد سے عثمان علی،مسجد محدث کبیر سے جاوید،سر سید ٹائون کے عارف،جنرل ہسپتال سمن آباد سے یوسف،مظفر کالونی کے غفران،243ر۔ب کے آصف ،253ر۔ب کے لطیف،255ر۔ب کے فقیر،255ر۔ب کے انور حسین ،سہگل سٹی کے اشرف،275ج۔ب کے فیصل،244ر۔ب کے معصوم علی،غازی چوک سے حماد،شالیمار پارک سے شبیر،119گ۔ب کے یوسف،لاری اڈا سمندری سے حنیف محمددیگرکی موٹرسائیکلیں ،رکشے چور لے اُڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں