ڈکیتی ،چوری کی مزید71وارداتیں،شہریوں میں خوف و ہراس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں نے ات مچا دی’ آج پھر مزید 71وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان ،موبائل فونز چھین کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر7خواتین اور 3نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ عوامی کالونی کی نفیسہ بی بی نے بتایا کہ ملزمان شاہد وغیرہ نے دوبچوں سمیت اغواء کر لیا’گلبرگ روڈ کے احمد شاہدکی اہلیہ(م) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان،غلام محمد آباد کے علاقہ217ر ب کے اللہ رکھا کی بیٹی(ن) کو نامعلوم، ساندل بار کے علاقہ 61ج ب کے ساجد کی بیٹی (ش) کو نامعلوم، فیکٹری ایریا کے علاقہ سرسید ٹائون کے افضل کی بیٹی (م) کو ملزمان طیب وغیرہ، بٹالہ کالونی کے علاقہ شادی پورہ کے حسنین کی ہمشیرہ(ش) کو نامعلوم، روڈالہ روڈ کے علاقہ237ر ب کے پرویز مسیح کی بیٹی (ص) کو نامعلوم، پیپلز کالونی کے علاقہ ڈی گرائونڈ کے حامد کا بیٹا سبحان شریف، مدینہ ٹائون کے علاقہ خرم چوک کے عبدالرزاق کا بیٹا سیف الرحمن اور ملت ٹائون کے علاقہ نشاط آباد کے عرفان کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے۔ جبکہ سیف آباد میں نازیہ سے جھپٹا مار کر فون، امام بارگاہ روڈ پر شگفتہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، بڑا قبرستان روڈ پر امتیاز سے جھپٹا مار کر فون، کلیم شہید کالونی کے راشد محمود سے 14ہزار وفون چھین لیا، 219ر ب کے نزاکت علی کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، جڑانوالہ روڈ پر قاسم فیاض سے لیپ ٹاپ لوٹ لیا، عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) سے کلثوم اختر سے پرس چھین لیا’ پیپلز کالونی نمبر1 کے ایاز اشرف سے نقدی وفون، خضراء مسجد کے قریب عبداللہ سے جھپٹا مار کر فون، خیابان کالونی کے شیخ علی سرور سے 2لاکھ لوٹ لئے، نور پور کے حسیب اکبر سے نقدی و فون،مسلم ٹائون کے محمد عثمان سے5سو روپے وفون، نور پور کے قریب اکرام الحق سے14ہزار و فون، اشرف آباد میں مختار منیب سے جھپٹا مار کر فون، سنت سنگھ والا پھاٹک کے قریب فرحان سے2ہزار و فون، منصور آباد کے علی سے نقدی وفون، 6ج ب میں شہزاد،49ج ب کے صدیق کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، ملاں پور روڈ پر سیم پل کے قریب علی حسن سے موٹر سائیکل نقدی و فون، سمانہ پل کے قریب سفیان سے نقدی و فون، ڈرائی پورٹ پھاٹک کے قریب عمر حیات سے نقدی و فون، 186ر ب کے عبیداللہ سے نقدی و فون، میاں چوک بائی پاس کے قریب انصر علی سے 15ہزار و فون، 58ج ب کے ضرغام عباس سے 7ہزار و فون، 232ر ب کے اسلم ڈوگر کی حویلی سے مویشی، 239ر ب کے ذیشان سے15ہزار و فون، 225ر ب کے شعیب سے60ہزار وفون، ستیانہ روڈ پر فیصل سے نقدی و فون، 232ر ب کے احتشام محمود سے 12ہزار و فون چھین لیا۔263ر ب کے حفیظ کے گھر کا صفایا کر دیا، الائیڈ ہائوسنگ کے اختر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات و نقدی و فون، شیخاں والا پھاٹک کے قریب منصب علی سے موٹر سائیکل نقدی و فون،74ج ب کے عبدالستار سے ٹیبلٹ و فون، علوی پارک جڑانوالہ کے ارشد سے3لاکھ کی گھڑی،طیبہ ٹائون کے رب نواز کے گھر سے5لاکھ کا سامان لوٹ لیا’اقبال چغتائی ہسپتال کے باہر شیخ راحیل سے12ہزار و فون، 118گ ب کے دلبرسے 11لاکھ لوٹ لیے، نیشنل کنڈا جڑانوالہ کے قریب دائودسے نقدی و فون، 119گ ب کے ذیشان کے گھر کا صفایا کر دیا، 281گ ب کے ساجد علی کے گھر سے2بکرے، 77گ ب کے نوید سے نقدی وفون، 96ر ب کے رفیق کے ڈیرہ سے مویشی، جنڈ والی روڈ پر ذیشان سے موٹر سائیکل، 205گ ب کے علی رضا سے15ہزار و فون،205ر ب کے رمضان سے 6ہزار و فون، 266ر ب کے فیصل رشید کی دکان لوٹ لی، 610گ ب کے شعیب سے10ہزار و فون، 392ر ب کے امجد ریاض کے گھر سے ساڑھے سات لاکھ کا سامان لوٹ لیا’ 463گ ب کے ابرار حسین کے گھر سے سولر پلیٹس چوری ہو گئیں’ دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں باغ جناح سے یاسر، رضا آباد کے نسیم عباس، فیصل ہسپتال سے اعظم حسین، ڈی گرائونڈ سے رزاق، علی مسجد روڈ سے ساجد حسین، خرم چوک سے عارف، نشاط آباد کے ناصر محمود، کلاش پارک سے علی اصغر، نشاط آباد کے عرفان،مدینہ ٹائون کے ذیشان علی، مدینہ یونیورسٹی سے منشائ، ستیانہ روڈ سے اشرف، پیپلز کالونی نمبر2سے عمران، 241کے کلیم احمد، سبزی منڈی روڈ سے عدنان، قصبہ تاندلیانوالہ کے ظفر علی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں