ڈکیتی ،چوری کی مزید78وارداتیں،شہریوں میں خوف وہراس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید78وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشے سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو،6خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ پنجتنی ٹائون کی (م) کو اوباش ملزمان شہباز وغیرہ نے سبز باغ دکھا کر بے آبرو کردیا، صدر کے علاقہ میں بشریٰ بی بی کی جواں سالہ بیٹی (ر) کو ملزمان بلال وغیرہ، روشن والا کے علاقہ 249ر۔ب کے صدی احمد کی اہلیہ (س) کو ملزمان صدام وغیرہ، قصبہ تاندلیانوالہ کے جماعت علی کی بیٹی(ک) کو ملزمان احسان وغیرہ، سرگودھا روڈ کے علاقہ عثمان ٹائون کے احمد حسن کی اہلیہ(س) کو نامعلوم ملزمان، منصور آباد کے انور کی اہلیہ (ن) کو نامعلوم ملزمان، غلام محمد آباد کے علاقہ نڑ والا روڈ کے عامر کی والدہ گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی، ستیانہ کے علاقہ 229گ ب کے ناصر کی ہمشیرہ (الف) کو ملزمان عبدالغفار وغیرہ اور جڑانوالہ کے علاقہ محمدی کالونی کی آسیہ کی بیٹا حمزہ گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ پرتاب نگر کے قریب تنویر سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، 257ر۔ب کے عبدالرحمان کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، 40ج ب کے قاسم علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری،275ج ب کے تیمور علی کی ورکشاپ سے لاکھوں کا سامان چوری، 67ج ب کے فیصل محمود کی حویلی سے مویشی چوری، رحمان ویلج کے شیر محمد خان کے گھر سے 6تولے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، ظفرآباد کے قریب اکرم جاوید سے18ہزار وفون، 76گ ب کے اویس کے گھر سے 17بکرے، 237ر۔ب کے عالم شیر سے نقدی وفون، علی ٹائون کے نعیم اللہ کی حویلی سے مویشی چھین لیے، پیپلز کالونی نمبر2 کے گوہر علی سے6ہزار وفون، گلگشت کالونی کے شکیل احمد کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 617کے ناصر علی سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 392گ ب کے بابر شمشیر سے نقدی و فون، ناظم آباد کے بلال کے گھر سے سولر پلیٹس چوری، محلہ اسلام پورہ کے جواد کی حویلی سے 3بکرے چوری، 136گ ب کے ساجد کے ڈیرہ سے مویشی چوری، مدینہ ٹائون کے ارباب احمد سے7ہزار و فون، کینال روڈ پر افتخار احمد کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی، النور گارڈن کے قریب کلیم عباس سے15ہزار و فون، مسلم ٹائون کے زبیر سے50ہزار وفون، اسلامیہ پارک کے قریب احمد سے20ہزار وفون، سرگودھا روڈ اعجاز چوک کے قریب اسحاق سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 100ج ب کڑی والا روڈ پر مہتا ب سے نقدی وفون، 100ج ب کے عاصم کے گھر سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا’ 6ج ب کے عرفان کے گھر سے لاکھوں کے مویشی چوری، سبینہ ٹائون کے سعود کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری، کلاش مل کے قریب فیض سے نقدی وفون، 195ر۔ب کے شاہد کے زیر تعمیر گھر سے اڑھائی لاکھ کا سامان، 110گ ب کے زاہد منیر سے ساڑھے تین لاکھ، 113ج ب کے ابرار سے48ہزار، 108ج ب کے طاہر حسین سے سوا لاکھ، 189ج ب کے بوٹا کی حویلی سے مویشی چوری، 189ج ب کے سرفراز احمد کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 189ج ب کے قریب قدیر کی دادی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ 23ج ب کے اجمیر حسین سے نقدی و فون، سٹیٹ بینک والی گلی کے قریب مجاہد حسین اور اس کی اہلیہ سے لاکھوں کے زیورات نقدی چھین لی، جامعہ چشتیہ چوک کے قریب طارق سے نقدی وفون، لاری اڈا کے قریب شہزاد سے رکشہ چھین لیا، میاں ٹرسٹ ہسپتال کے قریب وحید الحسن سے نقدی وفون، ریجنسی پلازہ کے باہر عامر جاوید سے نقدی، طلائی گھڑی و انگوٹھی چھین لی، چنیوٹ بازار کے قریب شفقت سے45ہزار اور بیگ چھین لیا’ بدر کالونی کے منیر حسین کا گھر لوٹ لیا، الیاس پارک کے قریب رمضان سے25ہزار وفون، 217ر۔ب اچکیرہ کے شہباز سے 2لاکھ، طلائی زیورات، شیراں والا چوک کے مظہر حسین کی دکان کے تالے توڑ کر سامان چوری،237گ ب کے انوار الحسن کی ورکشاپ سے سامان چوری، ایوب کالونی کے جاوید اقبال سے 23ہزار وفون، 93گ ب کے ارشاد احمد سے 6ہزار وفون، 63گ ب کے عادل سے36ہزار وفون، 93گ ب کے ابرار سے 8ہزار وفون، 233گ ب کے یاسر سے نقدی وفون، جڑانوالہ سٹی کے مقبول احمد سے دو لاکھ، 651گ ب کے شیراز حسن سے 36ہزار وفون، 435گ ب کے عمر دراز سے 44ہزار و فون، 73گ ب کے جاوید سے 40ہزار وفون، 91ر۔ب کے تنویر سے نقدی وفون، 72ر۔ب کے سجاد کی دکان سے سامان اور دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں علامہ اقبال کالونی کے باسط علی، نواز شریف پارک سے عمران، صوفی برکت دربار سے عمیر علی، جڑانوالہ روڈ سے محمد حسین، نصرت فتح علی خان ہسپتال سے خالد حسین، 391گ ب کے سبطین، 372گ ب کے طاہر ندیم، تاج کالونی سے عابد حسین، گلستان کالونی کے جاوید اقبال، ریلبازار سے احسان علی، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے دلدار حسین، آدم چوک کے حسنین، انور آباد کے گلفام، کمپنی باغ سے محسن رضا، 39گ ب کے اویس اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں