40

ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں متعدد شہری مال و زر سے محروم

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ برقراررہا۔جبکہ چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم۔چک نمبر335ج ب کے تنویر حسین وغیرہ سے نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پرمجموعی طور پرموبائل فون معہ نقدی کل مالیت2لاکھ 78ہزارروپے چھین لئے۔ چک نمبر278ر ب کا محمد شان کو تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے موٹر سائیکل ،13ہزاروپے نقدی وقیمتی موبائل ۔محلہ کچا گوجرہ کے آفاق خان سے قیمتی موبائل چھین لیا۔ محلہ شریف پورہ کے محمد اعظم کی صراف کی دکان الفیصل بازارپردوخواتین سمیت تین افرادگاہک کے روپ میں آئے اورکل وزن 227 گرام مالیت64لاکھ روپے طلائی انگوٹھیوں کا پیکٹ چوری کرلیا۔گڑھ محلہ کاعبدالحق سبزی منڈی آیا جس کی جیب سے نامعلوم چور نے 36ہزار روپے مالیتی موبائل چوری کر لیا۔محلہ طارق آباد کے بلال نواز کے گھر سے چوروں نے طلائی زیورات،نقدی وغیرہ کل مالیت 5لاکھ 82ہزارروپے چوری کر لئے۔محلہ ناظم آباد کے اویس ارشاد کے گھر سے چوروں نے 2لاکھ 90 ہزارروپے مالیت چوری کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں