ڈکیتی’ راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب ظفر گینگ گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ زاہد فاروق نے ڈکیتی راہزنی کے 14 مقدمات میں مطلوب و ملوث 3 رکنی ظفر ڈکیت گینگ کو حراست میں لیکر دوران تفتیش نشاندہی پر ساڑھے 3 لاکھ روپے مالیت کا لوٹا و چھیننا گیا مال و زر برآمد کر لیا،سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ کو شاباش،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی ہدایت پر ایس پی ٹائون جڑانوالہ ضیا الحق،ڈی ایس پی عتیق ڈوگر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ زاہد فاروق نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ظفر ڈکیت گینگ کے ریکارڈ یافتہ ارکان ظفر،زین اور احسان کو حراست میں لیکر دوران تفتیش نشاندہی پر لوٹا و چھیننا گیا ساڑھے 3 لاکھ روپے مالیت کا مال و زر برآمد کرکے مدعیان کے سپرد کر دیا ہے پولیس کے مطابق پکڑا جانیوالا 3 رکنی ڈکیت گینگ ڈکیتی راہزنی کے 14 مقدمات میں مطلوب و ملوث تھا ڈکیت گینگ کی گرفتاری سے علاقہ میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے پولیس تھانہ لنڈیانوالہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں