40

ڈکیتی مزاحمت پر 2شہری زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مارکے دوران مزاحمت پرتاجرسمیت2 افراد کوگولیاں مار کر لہولہان کردیا جبکہ موٹرسائیکل سوارڈاکوسرراہ درجن بھرخواتین سے پرس اورفون چھین کرفرار ہوگئے سمندری روڈ جہانگیرموڑکے قریب بس کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹی جاں بحق،نوجوان بری طرح زخمی ہوگیا پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے بس ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 209ر۔ب میں سفیان رضا کے جنرل سٹورپر آنیوالے ڈاکوئوں نے دن بھرکی سیل 60ہزارروپے چھین کر مزاحمت کرنے پر گولی مارکرزخمی کردیا اس طرح قصبہ تاندلیانوالہ میں ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل چھیننے کے بعد مزاحمت کرنے پر نوجوان شہبازعلی کوگولی مارکر زخمی کرکے فرارہوگئے مضروبان کوطبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروادیاگیا جبکہ موٹرسائیکل سوارڈاکوئوں کے گروہ نے سرراہ خواتین سے جھپٹا مارکر پرس اورفون وغیرہ چھین لئے۔کمال آباد میں کلیم اللہ کی بھابھی سکول ٹیچرسے برس،کلیم شہید کالونی نمبر1کے آصف علی کی والدہ سے پرس،چن ون روڈ پر نواز کی اہلیہ رقیہ بی بی سے پرس،ڈی گرائونڈ میں عروج نصیر سے پرس’ ہریاں والا چوک میں قیصر محمود کی اہلیہ سے پرس’ کہکشاں کالونی میں نبیلہ شوزب سے پرس’ گلستان کالونی میں سجاد کی اہلیہ راشدہ سے پرس’ نثار کالونی میں فرقان کی ہمشیرہ سے فون’ جوہر کالونی میں طیب حسین کی کزن سے فون’ جھنگ روڈ 67 ج ب کے قریب وسیم کی ہمشیرہ سے جھپٹا مار کر فون چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس ڈاکوئوں کے جھپٹا گروہ کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں 253 رب کا رہائشی شہباز ولد عبدالستار اپنی اہلیہ چشمان بی بی اور ساس خالدہ بی بی زوجہ عاشق کو لیکر شہر کی طرف آ رہا تھا کہ جب وہ سمندری روڈ پر جہانگیر موڑ کے قریب پہنچا تو تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ماں بیٹی موقع پر زندگی کی بازی ہار گئیں، ریسکیو1122 کی ٹیم نے نعشیں پولیس کے حوالے کر کے زخمی کو ہسپتال پہنچایا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں