39

ڈکیتی مزاحمت پر 7بچوں کا باپ قتل

کراچی (بیوروچیف)اورنگی ٹاون کے علاقے بارہ نمبر چڑھائی پر ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر ایک اور شخص کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے 7بچوں کے باپ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مقتول 50 سالہ محمد واجد ولد محمد منشی سوزوکی ڈرائیور اور مکان نمبر 8/45 سیکٹر10/L عمران گورنمنٹ ہائی اسکول کے قریب پھول والی گلی کا رہائشی تھا۔ڈاکو دیدہ دلیری کے ساتھ قتل کے بعد لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔مقتول کے بیٹے محمد شہروز نے بتایا کہ ہم 2 بہنیں اور 5 بھائی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں